عمران خان نے پی ڈی ایم کی بڑی وکٹیں گرا دیں

1 404

عمران خان نے پی ڈی ایم کی بڑی وکٹیں گرا دیں

قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سوات کی اہم سیاسی شخصیت نصر اللہ خان ناصر نے ہفتے کے روز بنی گالا اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی او اپنے ساتھیوں اور عزیز و اوقارب سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر چترال کی اہم شخصیت اور چترال کے رسمی مہتر پرنس فتح الملک علی ناصر نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے ان سیا سی شخصیات کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی مفلر پہنائے۔

نصرا للہ خان ناصر گزشتہ بارہ سالوں سے قومی وطن پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے، پرنس فتح الملک گزشتہ 5 سالوں سے جے یو آئی میں تھے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کے نام پر بنا ملک کسی کے سامنے نہیں جھکے گا،عمران خان نے قوم سے اپیل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.