عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

0 59

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ای آر 801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اشرف منہاس، ریاض، اسامہ اور عبداللہ شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق گجرات اور منڈی بہاوالدین سے ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.