ایران کی بین الاقوامی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

0 36

ایران نے بین الاقوامی ایئرلائنز کو خبردار کردیا ہے کہ وہ ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کریں۔مصر کے میڈیا نے اپنے ملک کی وزارت ایوی ایشن کے ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران نے اس کی وجہ فوجی مشقیں بتائی ہیں۔مصر کی وزارت سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئرلائنز تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پروازوں سے گریز کریں۔ایران کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعد مصر اور برطانیہ نے اپنی پروازوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

 

نوٹم میں ہدایت کی گئی ہے کہ مصری ایئرلائنز کے طیارے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پاکستانی وقت کے مطابق 8 اگست کی صبح چھ تا نو بجے کے درمیان ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کریں۔واشنگٹن میں قائم ’کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ‘ کے مطابق، 31 جولائی سے اب تک ایران کی جانب سے میزائل، راکٹ فائر کیے جانے اور گنز کے استعمال سے متعلق آٹھ نوٹمز جاری کیے جاچکے ہیں۔

 

دوسری جانب، تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ سعید چلنداری نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایئرلائنز کو صرف ایران کے مغربی حصے کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایرانی حکام کو اسرائیل پر براہ راست حملوں کا حکم دیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.