اساتذہ کی بڑی مشکل حل، وزیرتعلیم نے خوشخبری سنادی

0 38

کافی عرصے سے تبادلوں کے منتظر پنجاب کے استاتذہ کی بڑی مشکل حل ہوگئی۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی ہدایت پر ہارڈشپ ٹرانسفر راؤنڈ آج سے اوپن ہوگا۔ اپنے بیان میں وزیرتعلیم نے کہا ہے کہ ہارڈشپ ٹرانسفر کیلئے ہفتہ 10 اگست شام 5 بجے تک اپلائی کیا جا سکے گا۔ ہفتہ 10 اگست کی شام 5 بجے کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ ہارڈشپ راؤنڈ کیلئے درخواستیں متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کو جمع کروائیں۔ ہارڈشپ گراؤنڈ پر اپلائی کرنے والے درخواست گزاروں کو متعلقہ ویب سائٹ {سیس} پر اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اساتذہ بائی ہینڈ جمع کروائی گئی درخواست کی نقل درج ذیل گوگل فارم پر بھی اپ لوڈ کریں۔ وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے اس لنک پر درخواست کی نقل اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔ تمام موصولہ درخواستوں اور دیگر متعلقہ امور کا میں خود جائزہ لوں گا۔ جنرل ٹرانسفر راؤنڈ پیر 12 اگست سے شروع ہوگا۔ پیر 12 اگست سے شروع ہونے والا ٹرانسفر راؤنڈ 31 اگست تک جاری رہے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.