ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ سامنے آگئی
ماضی کی مقبول اداکارہ کرشمہ کپوراوربولی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔گزشتہ چند عرصے سے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن بچن کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں،
ایسے میں مداحوں نے اس جوڑی کی شادی سے لے کر ابتک کی ساری خبروں پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔طلاق کی خبروں کی وجہ سے بچن خاندان انڈین میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے، میڈیا پر اس خاندان سے متعلق انٹرویوز،پُرانی ویڈیوز، اور خبریں 1 بار پھر وائرل ہورہی ہیں۔
انڈیا میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے کیساتھ شادی سے قبل ابھیشیک بچن اپنی ساتھی اداکارہ کرشمہ کپور کی محبت میں گرفتار تھے۔کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کے درمیان پانچ سال تک قریبی تعلقات قائم رہے تھے، 2نوں کی منگنی بھی ہوئی تھی
لیکن منگنی کے بعد جب کرشمہ کا کیریئر عروج پر پہنچا تو 2نوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ منگنی کے ابتدائی دنوں میں بچن اور کپور خاندان بہت خوش تھا لیکن بعدازاں، جیا بچن نے شرط رکھی تھی کہ کرشمہ کپور شادی کے بعد فلموں میں کام نہیں کرینگی.
انڈین میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا کپور شرط ماننے پر راضی نہیں تھیں، وہ اپنی بیٹی کے کامیاب کیریئر کیلیے فکرمند تھیں اور اُس وقت امیتابھ بچن قرضے میں بھی ڈوبے ہوئے تھے تو وہ بچن خاندان میں اپنی بیٹی کی شادی کرتے ہوئے ڈر رہی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ببیتا کپور نے بچن خاندان سے اصرار کیا تھا کہ وہ امیتابھ بچن کی کچھ جائیداد ابھیشیک بچن کے نام کردیں تاکہ شادی کے بعد کرشمہ کپور کا مستقبل محفوظ ہوسکے
۔جیا بچن بھی اپنی شرط سے پیچھے نہیں ہٹیں اور ببیتا کپور بھی منگنی سے ناخوش تھیں لہٰذا دونوں نے اپنے بچوں کی منگنی توڑنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ابھیشیک بچن سے منگنی ٹوٹنے کے بعد کرشمہ کپور نے سال 2003 میں سنجے کپور سے شادی کرلی تھی لیکن 2014 میں 2نوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، کرشمہ اور سنجے کے دو بچے سمیرا اور کیان کپور ہیں۔دوسری جانب ابھیشیک بچن نے سال 2007 میں ایشوریا رائے سے شادی کی اور انکے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔