بھارت میں تھوک مساج، حجام کی ویڈیو وائرل
انڈین ریاست اترپردیش کے شہر قنوج میں1 حجام کی گھناؤنی حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ حجام تھوک لگا کر گاہک کے چہرے کی مساج کرتے نظر آرہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔قنوج کا نام سنتے ہی دماغ خوشبو سے معطر ہو جاتا ہے کیوں کہ برصغیر سمیت دنیا بھر میں قنوج شہر عطریات کی پیداوار کیلیے مشہور ہے ۔لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ا1 ویڈیو نے شہریوں کے دل کراہت اور نفر ت سے بھر دیئے ہیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 1 حجام اپنے ہاتھوں پر تھوک کر گاہک کے گالوں پر مساج رہا ہے تاکہ شیو سے پہلے بالوں کو نرم کیا جاسکے۔اس گھناؤنی حرکت کے باعث شہریوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ وائرل ویڈیو کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیو تلگرام تھانہ علاقے کے ٹیلا محلہ میں واقع سیلون کا ہے۔ ٹیلا محلہ کے رہائشی یوسف کا سیلون چھبراماؤ روڈ پر ہے۔ یوسف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس سے ضلع میں کھلبلی مچ گئی۔
ویڈیو کے مطابق گاہک کو اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ اسکے چہرے پر تھوک لگایا جارہا ہے ۔گاہک کرسی پر آنکھیں بند کئے بیٹھا ہے۔ مساج کرتے وقت یوسف اپنے ہاتھوں میں تھوک کر گاہک کی بند آنکھوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ حجام یوسف نے 1 بار نہیں بلکہ دو بار تھوک کر چہرے کی مالش کی اور موبائل فون پر ویڈیو بھی بنائی۔ اسکے بعد یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی
ویڈیو وائرل ہونیکے بعد سے یوسف اور اسکا خاندان فرار ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خوف و ہراس کے باعث علاقے کے تمام حجاموں نے اپنے سیلون بند کر دیے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حجام یوسف گونگا ہے ۔
پولیس کی سفارش پر نگر پنچایت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حجام یوسف کی عارضی چھپر نما دکان کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا