بارشوں کے متاثرین کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے مون سون بارشوں سے زیارت ،ہرنائی ودیگر علاقوں میں جانی ومالی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ متاثرہ افراد کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیںگے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرہ افراد کی داد رسی کیلئے موثر اقدامات کریگی ،پاکستان مسلم لیگ(ن) متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے منگل اور بدھ کو بلوچستان کے مختلف اضلاع بلخصوص زیارت، ہرنائی ،دکی ،
صحبت پور سمیت دیگر میں حالیہ بارشوں وسیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،ان خاندانوں کے اپنے پیاروں کاازالہ تو ممکن نہیں البتہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بارشوں وسیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی داد رسی وبروقت امدادی سامان کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں تمام قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے ،ضلعی انتظامیہ اپنی مشینری متاثرین کی داد رسی کیلئے متحرک کریں ۔ متاثرہ افراد کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیںگے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرہ افراد کی داد رسی کیلئے موثر اقدامات کریگی