مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عوام اور بیوروکریسی وزیراعظم اور وزیراعلی پر عدم اعتماد کرچکے، انہیں استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہئے۔انہوکں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کا وزیراعلی کے ساتھ کام کرنے سے انکار وزیراعظم کی گورننس فیل ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے،آئی جی پنجاب کا بیان صاف چلی، شفاف چلی کے منہ پر طمانچہ ہے،
آئی جی پنجاب کا کہنا کہ مس کنڈکٹ کے ایشوز ہیں انتہائی تشویشناک امر ہے،آئی جی پنجاب کے بیان کا سادہ مطلب یہ ہے کہ کرپشن، نااہلی، نالائقی اور اقربا پروری کا دور دورہ ہے،آئی جی پنجاب کا وزیراعلی پنجاب پر عدم اعتماد گورننس کی تباہی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ثبوت ہے کہ حکمران اداروں کو سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں،دو سال سے ہم خبرداراور نشاندہی کررہے ہیں کہ اداروں میں مداخلت کی جارہی ہے،حکمرانوں کو کم ازکم اس کرسی کا ہی کچھ احترام کرنا چاہئے، جس پرمسلط ہیں۔