اگر شریف خاندان بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کروائے، فرخ حبیب

0 169

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر شریف خاندان بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کروائے،مسلم لیگ (ن )عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، 3 سال سے شریف خاندان اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف اپیلوں کو آگے

نہیں چلنے دے رہا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، 3 سال سے شریف خاندان اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف اپیلوں کو آگے نہیں چلنے دے رہا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان التواؤں کے پیچھے چھپ رہا ہے ،

حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی التواؤں کے ذریعے انہوں نے خارج کرایا ، اب وکیل کی بیماری کا بہانہ کر کے شریف خاندان کیسز کی سماعت میں تاخیر کر رہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس میں شریف خاندان نے جعلی قطری خط عدالت میں پیش کیا، نواز شریف جھوٹ بول کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک شریف خاندان پرتعیش زندگی بسر کر رہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ احتساب کا عمل شروع کیا ہے اور شریف خاندان اب این آر او کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.