مولانا امیر زمان کے وفات ایک عظیم سانحہ ہے انکے وفات سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا،مولنا الطاف سیاپاد
(خاران پ ر )جمعیت علماء السلام بلوچستان کے صوبائی جنرل کونسل کے ممبر ضلع خاران کے ضلعی سینئر رہنما
مولنا الطاف حسین سپاپاد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ مولانا امیر زمان کے وفات سے بلوچستان میں ایک جید اور ممتاز عالم دین سے ہم محروم ہوئے مولنا امیر زمان
جمعیت علماء السلام کے عظیم رہنما تھے جمعیت کے پیغام کو عام کرنے میں اور ہر مشکل وقت میں مولنا امیر زمان نے صف اول کے کردار ادا کرتے رہے ہیں
انکے دینی اور سیاسی ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا
اللہ پاک اپنے بارگاہ الہی میں انکی خدمات کو قبول منظور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل دے