بلوچستان امن کی نشانی ایف سی کی لازوال قربانیاں ہیں ، فرید بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان امن کی نشانی ایف سی کی لازوال قربانیاں ہیں بلوچستان عوامی سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی رہنما فرید بگٹی نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کے پیچھے ایف سی کی لازوال قربانیاں ہیں جو خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ایف سی کے جوان دن رات عوام کی امن و سلامتی کیلئے اپنی گھروں کو چھوڑ کر آئیں ہیں۔
اس وقت اگر بلوچستان میں امن بہال ہے اس کے پیچے ایف سی بلوچستان کی خاکی وردی ہے کیونکہ ایف سی کے جوانوں نے دشمن کی گولی کو اپنے سینوں پر کھا کر عوام کو چین کی زندگی دی ہے بلوچستان کے عوام اپنے جوانوں کے شکر گزار ہیں کہ اس پر فتن دور میں ایف سی جوان اپنی بال بچوں کو چھوڑ کر انکی حفاظت کیلئے چوکس کھڑے ہیں ، میں بلوچستان عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ایف سی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جن کی مرحون منت سے بلوچستان میں امن و امان کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہیں