جج ویڈیو سکینڈل،ناصر بٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی متفرق درخواست پر اعتراضات ختم

0 176

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ناصر بٹ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے اعتراضات کو ختم کر دیا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ محفوظ سنا دیا۔ عدالت نے ناصر بٹ کی ویڈیو فرانزک رپورٹ پیش کرنے کی متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔ عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ناصر بٹ کی متفرق درخواست پر نمبر لگا نے کی ہدایت کر دی اور کہا ناصر بٹ کے متاثرہ فریق ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔ناصر بٹ نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی استدعا کر رکھی ہے اور ویڈیو کی فرانزک رپورٹ اور فرانزک ایکسپرٹس کا بیان بھی لینے کی درخواست کی ہوئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.