عوام کیلئے پیغام ہے کہ فسطائی حکومت کا خاتمہ جلد ہو رہا ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کیلئے پیغام ہے کہ فسطائی حکومت کا خاتمہ جلد ہو رہا ہے اور عوامی امنگوں کی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے ۔ پنجاب کے جیالے پی ڈی ایم کے جلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کوششں کریں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزماں کائرہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو پیغام ہے کہ اس حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے اور عوام کی امنگوں کے مطابق جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے تنگ آ چکی ہے اور میں پنجاب کے تفصیلی دورے پر آ رہا ہوں ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کو ہدایات کی کہ گوجرانوالہ اور ملتان کے پی ڈی ایم کے جلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور شرکت کریں ۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلز پارٹی پنجاب تیار ہے ، حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کے خلاف جیالے پہلے متحرک ہو چکے ہیں ۔ مذاحمتی تحریکوں کو کامیاب بنانے کا تجربہ صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے ۔