حساس اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، آسمان کا تھوکا ان کے منہ پر آئےگا ،شیخ رشید

1 147

حساس اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، آسمان کا تھوکا ان کے منہ پر آئےگا ،شیخ رشید

راولپنڈی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ ہمارے فوجی اور حساس اداروں کے خلاف زبان استعمال کرکے ٹارزن بننے کی کوشش کررہے ہیں وہ منہ کے بل گریں گے، آسمان کا تھوکا ان کے منہ پر آئے گا،یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں ،سنجیدہ سیاست کا وقت ہے، اگر ہم سنجیدہ سیاست کریں گے تو ملک کو آگے لے کر جائیں گے

،خدانخواستہ اگر کوئی بحران کھڑا ہوگیا توہم اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے،22 تاریخ سے سیاست میں تیزی آئےگی، پاکستان کی سیاست کے 120 دن انتہائی اہم ہیں،مہنگائی ہے انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں اسے پر قابو پایا جائے گا،طورخم بارڈر کھلا ہوا ہے، چمن بارڈر پر کچھ مسائل ہیں جنہیں ٹھیک کیا جائے گا۔ جمعہ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

انہوںنے کہاکہ سیاستدان مغرب کی جانب دیکھ رہا ہے جبکہ سیاست مشرق کی جانب سے طلوع ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے، اگر ہم سنجیدہ سیاست کریں گے تو اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ خدانخواستہ اگر کوئی بحران کھڑا ہوگیا ہم اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، خوشی ہے کہ عمران خان نے کورونا وائرس کو اچھی طرح سنبھالا ہے اور افغانستان کے مسئلے کو بھی اچھی طرح حل کررہے ہیں اس سلسلے میں اہم اجلاس کیے جارہے ہیں جس میں آج ہونے والا قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی شامل ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.