تمام عوام کو وطن کی حفاظت کیلئے اللہ تعالی سے رجوع کرلینا چاہئے،عبدالرحمن رفیق

0 227

تمام عوام کو وطن کی حفاظت کیلئے اللہ تعالی سے رجوع کرلینا چاہئے،عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (ویب ڈیسک )جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مفتی محمد ابوبکر ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل نے اپنے پیغام میں ہرنائی زلزلے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام کارکنوں اور عوام کی تمام تر ہمدردیاں شہید وزخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ تمام عوام کو وطن کی حفاظت کے لیے اللہ تعالی سے رجوع کرلینا چاہئے ۔انہوں نےکہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اللہ تعالی کی بارگاہ کی جانب رجوع کرنا ہوگا اس کے سوا ہمارا کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے دعاکی

ہےکہ اللہ تعالی متاثرین کو اس قدرتی آفت کا ہمت اور حوصلہ کے ساتھ سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کے حکم پر صحت کمیٹی کے اراکین نے مفتی نیک محمد فاروقی کی سربراہی میں میر فاروق لانگو، حاجی صالح محمد،صاحب جان کاکڑ نے کوئٹہ سول ہسپتال میں ہرنائی زلزلے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی ۔ جبکہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت یونٹوں اور تحصیلوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ ہمہ وقت تیار ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.