اٹلی حکومت پاکستانی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں،اکرام الدین

0 188

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ اٹلی حکومت اٹلی میں مقیم پاکستان تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اٹلی حکومت کے بہتر اقدامات سے ہی پاکستانی تارکین وطن کو درپیش مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔ غیر قانونی طریقوں سے دیگر ممالک سے اٹلی انے والے تارکین وطن میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اٹلی میں مقیم تارکین وطن کے مسائل و مشکلات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے سیکرٹری یورپی یونین، اٹلی وزرات داخلہ و امیگریشن سے مطالبہ کیا کہ تارکین وطن کے مسائل پر بھرپور توجہ دینے میں کردار ادا کریں اور پناہ گزینوں کی درخواستوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے تاخیر کی وجہ سے تارکین وطن ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی حکومت پناہ گزینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ پناہ گزینوں کو درپیش مسائل و مشکلات میں اضافے کی بجائے کمی اسکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.