پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست، اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہ ہوسکا

0 46

پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست، اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ

پورا نہ ہوسکا

 

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری معمول بن گئی ہے اور اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزرنے پر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہیں ہوسکا۔انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستانیوں کیلیے مسلسل پریشانی کا سبب بن گئی ہے، انٹرنیٹ یا تو بالکل نہیں چلتا یا بہت سلو چلتا ہے۔رواں سال فروری سے اب تک صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسئلے کا سامنا کررہے ہیں۔

 

پی ٹی اے نے ایک ماہ پہلے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کیوجہ زیر سمندر کیبل کی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیبل کی خرابی اکتوبر کے آغاز میں ٹھیک کرلی جائیگی لیکن پچھلے 5،چھ روز سے تو رہا سہا انٹرنیٹ بھی ختم ہوگیا۔اسکے علاوہ موبائل سروس کوئی بھی ہو ڈیٹا کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال صارفین کیلئے شدید اذیت کا باعث بنا ہوا ہے

 

جبکہ صارفین کو انٹرنیٹ سلو ڈاؤن اور ایکس کی بندش کے معاملے پر عدالتوں سے بھی تاحال ریلیف نہیں مل سکا ہے۔دوسری جانب پی ٹی اے ذرائع نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہےکہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہوجائیگی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.