ایئرپورٹ دھماکے کی تحقیقات؛ جائے وقوع کے اطراف کیمرے نہ ہونے کا انکشاف

0 79

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات کیلیے دونوں صوبوں سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جیوفینسنگ سے حاصل شدہ مشکوک نمبروں کی چھان بین جاری ہے، جائے وقوع کے اطراف کیمرے نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کا کرائم سین (36) گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود کلیئر نہیں کیا جاسکا، تحقیقاتی ٹیموں کی آمد جاری ہے۔

 

دھشتگرد حملے کا مقدمہ آج سی ٹی ڈی میں درج کیا جائیگا، پولیس حکام نے مقدمے کے اندراج کیلئے مسودہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا ہے، پولیس کیجانب سے دھماکے کے سہولت کاروں کی تلاش میں کراچی اور بلوچستان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے چھاپے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتک تحقیقات کیلیے دونوں صوبوں سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جیوفینسنگ سے حاصل شدہ مشکوک نمبروں کی چھان بین جاری ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے وقوع کے اطراف کیمرے نہ ہونے سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.