آنے اور جانے والا نہیں ‘ گانا ایسا ہو جو برسوں یاد رہے ‘ راحت فتح علی خان

0 139

لندن :  معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا کہنا ہے گانا ایسا ہونا چاہیئے جولوگوں کو برسوں تک یاد رہے نہ کہ آئے اور چلاجائے اورکسی کو پتہ ہی نہ چلے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں راحت فتح علی خان نے موجودہ دور میں بننے والے گانوں کے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ گانا وہ ہوتا ہے جولوگوں کو یاد رہے۔ آپ اسے گانا نہیں کہہ سکتے جو آیا اورسرکے اوپرسے گزرکرچلا گیا۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں یہ بات خود کے لیے بھی کہہ رہاہوں کہ موسیقی اس طرح ترتیب دینی چاہیئے کہ وہ لوگوں کویاد رہے۔ راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ اپنے گانوں کا موازنہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ اوریجنل کے ساتھ تو موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا کیونکہ اوریجنل کا سحر اتنا حسین ہوتا ہے کہ لوگ اس سے نکل ہی نہیں پاتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.