صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ قبائلی تنازعات صوبے کی ترقی میں رُکاوٹ ہیں صوبے ہیں تمام اقوام باہمی اتفاق اور مل جل کر رہیں
کوئٹہ08نومبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ قبائلی تنازعات صوبے کی ترقی میں رُکاوٹ ہیں صوبے ہیں تمام اقوام باہمی اتفاق اور مل جل کر رہیںمختلف اقوام کے مابین تصفیہ نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ صوبے میں بھائی چارے کی فضا کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح اتفاق واتحاد یگانگت کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مینگل اور سناڑی اقوام کے درمیان تصفیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت و قبائل رسم و رواج پر مبنی ہیں صوبے کے لوگ امن پسند اور محبت کرنے والے ہیں بعض اوقات مختلف وجوہات کی بنا پر اقوام میں غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں جن کے تدارک کے لیے قبائلی عمائدین کا کردارانتہائی اہمیت کا حاصل ہیں۔ تاکہ عوام میں بھائی چارے کی فضا قائم رہے اس موقع پر صوبائی وزیر اسداللہ بلوچ نوابزادہ حاجی لشکری اور پر نس موسی جان و قبائلی عمائدین بھی موقع پر موجود تھے۔