سکھر سے ملتان موٹروے ایم فائیو کھول دی گئی
لاہور: سکھر سے ملتان موٹروے ایم فائیو کھول دی گئی، دونوں شہروں کے درمیان موٹروے کا سفر 392 کلو میٹر ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق سکھر سے لاہور کا فاصلہ بذریعہ موٹروے 700کلو میٹر ہے، اور سکھر سے فیصل آباد 622کلومیٹر جبکہ اسلام آباد 930کلو میٹر ہے۔موٹروے پر سکھر سے پشاور کا سفر1085کلو میٹر ہے، سکھر سے ملتان ایم 4 اور ایم 5 پر فیول اسٹیشنز نہیں ہیں، گاڑی کی مکمل فلنگ کراکر سکھر سے ملتان کا سفر کیا جائے، موٹروے پولیس نے سفر سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ترجمان موٹروے نے ہدایت کی کہ سکھر سے ملتان کے سفر میں کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ رکھیں، شہری تیز رفتاری سے گریز اور رات کو فیملیز کے ہمراہ سفر نہ کریں، سکھر ملتان موٹروے کے کچھ حصوں پر کام جاری ہے۔