سیاسی اختلافات ہمیشہ ڈائیلاگ سے ہی حل ہوتے ہیں، وزیراعلی پنجاب
لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات ہمیشہ ڈائیلاگ سے ہی حل ہوتے ہیں، احتجاج کا ایسا طریقہ ہر گز اختیار نہیں کرنا چا ہیے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا مارچ کے باعث پاکستان کا دنیا میں امیج متاثر ہوا ہے، سیاسی اختلافات کو اس نہج تک نہ لایا جائے جس سے ملک و قوم کا وقار مجروح ہو اور پاکستان کے مخالفین کو تنقید کا موقع ملے، ملک کے معاشی استحکام کیلئے افہام و تفہیم پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا سیاسی رہنماں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ جغرافیائی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، وزیر اعظم عمران خان ملک کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔