امریکاعراقی وزیراعظم پر حملے کی تحقیقات میں مدد کرےگا، جوبائیڈن
امریکاعراقی وزیراعظم پر حملے کی تحقیقات میں مدد کرےگا، جوبائیڈن
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر حملے کو عراقی ریاست کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دیاہے اورکہاہے کہ امریکی قومی سلامتی ٹیم حملے کے مرتکب افراد کی شناخت میں مدد کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے قومی
سلامتی کی ٹیم کو عراقی سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن عراق کی خودمختاری اور آزادی کی حمایت کے لیے حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ الکاظمی کے گھر پر حملے کے مرتکب عناصر عراق میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی طرف سے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کو بھی سراہا۔
[…] (ویب ڈیسک)امریکا نے حوثی ملیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعاءمیں امریکی […]