تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے، کمشنر ژوب ڈویژن شاہد اللہ خان

0 187

قلعہ سیف اللہ(ویب ڈیسک)کمشنر ژوب ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے توئی ور ڈیم کی تکمیل سے زیر زمین پانی کی سطح بلند اور شعبہ زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں زیر تعمیر توئی ور ڈیم کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑ نواب زادہ محبوب خان جوگیزئی پروفیسر گل دار علی وزیر

اسسٹنٹ کمشنر کاکڑ خراسان جار اللہ کاکڑاسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ لیاقت علی اور دیگر بھی موجود تھے ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے نمائندوں نے کمشنر کو ڈیم کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیم تکمیل کے مراحل میں ہے کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کے لئے ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اس طرح کے منصوبوں سے بارشوں کی پانی کو سٹور کرکے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ

توئی ور ڈیم منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں زرعی انقلاب برپا اور زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی جس سے پورے علاقے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے پر توجہ دینے میں ترقی و خوشحالی کا راز مضمرہے صوبے کے مختلف علاقوں میں قائم کیڈٹ ااور ریذیڈنشل کالجز کا تعلیمی حوالے سے اہم کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسائل کا جائزہ لینے کے لئے بہت جلد بی آر سی ژوب کا دورہ کیا جائیگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.