ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانے والی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانے والی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (ویب دیسک) ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانے والی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے،ٹیم کینیا میں ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کرائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کینیا میں کیس کی چھان بین کر کے اسلام آباد پہنچ گئی ہے،2 رکنی تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ مرتب کرنے کے بعد وزارت داخلہ کو جمع کرائے گی۔ٹیم دو ہفتے قبل نیروبی روانہ ہوئی تھی،ٹیم میں ڈی آئی جی اطہر
وحید اور آئی بی آفیسر عمر شاہد حامد شامل ہیں۔ جبکہ گزشہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے حصول کیلئے والدہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے حصول کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے پمز کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔صحافی ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ نہ دینے کیخلاف والدہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ
میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا کہ 3 نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے پوسٹمارٹم مانگی،انتظامہ نے کہا کہ رپورٹ پولیس کے پاس ہے۔پمز اور انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔ارشد شریف کی فیملی کی مشکل وقت میں رپورٹ کیلئے تذلیل کی جا رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پیٹشنر کو شک ہے حقائق مسخ کرنے کیلئے پوسٹمارٹم رپورٹ میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے،پورے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ارشد شریف کے اہلخانہ کو ہر لمحہ باخبر رکھا جائے۔
[…] ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور ہاتھ کے 4 ناخن نہیں تھے،شیخ رشید […]