سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش آرہی ہیں،ڈپٹی کمشنر صحبت پور
سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش آرہی ہیں،ڈپٹی کمشنر صحبت پور
صحبت پور(خ ن)ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صحبت پور کا دورہ کیا اور عوام کو دی جانے والی طبّی سہولیات اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا انہوں نے موقع پر موجود مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ایک مسیحا کے طور پر جانا جاتا ہے جس کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت کرنا ھے اس رتبہ کو بحال رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے فرائض منصبی نہایت ہی ایمانداری سے ادا کرنے چاہیے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آنے
والے مریض آپ کی ہسپتال سے مایوس ہو کر نہ جائیں بلکہ خوش وخرم ھو کر جائیں بعدازاں ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے اسسٹنٹ کمشنر فیصل و چیف آفیسر صحبت پور کے ہمراہ صحبت پور کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا کنڈرانی محلہ وگل ٹاون و دیگر محلوں سے سیلابی پانی نکالنے کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو احکامات دیئے کہ جن علاقوں میں تاحال سیلابی پانی کھڑا ہے ان کے
لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش آرہی ہیں ضروری ہے کہ عوام کی مشکلات کے لئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے لوگوں کے لیے اقدامات کرنا ہمارے اولین فرائض کا حصہ ہے نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض منصفی سرانجام دیئے جائیں تاکہ انتظامیہ کے کیے گئے اقدامات سے لوگ براہ راست مستفید ہو سکیں۔