ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، دونوں اطراف سے ،ایک،ایک رہا

0 154

زیورخ /واشنگٹن:  امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، ایران نے چینی نڑاد امریکی سکالر زیو وانگ جبکہ امریکا نے ایک ایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی کو رہا کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔زیو وانگ ایران کی بدنام زمانہ جیل ایفین میں قید رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وانگ کی رہائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران کیساتھ قیدیوں کے معاملے پر زیاہ اہمیت دیتے ہیں۔ ایران میں قید دوسرے امریکیوں کی رہائی کے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔تبادلے کا یہ عمل سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں مکمل ہوا۔ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کی رہائی میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر سوئٹزرلینڈ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ زیو وانگ کی رہائی ایران پر انتہائی دبائو ڈالنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ پالیسی کامیاب رہی ہے اور ایران نے اسی دبائو کے تحت امریکی کو رہا کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.