چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری معاملہ ،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس گیارہ دسمبر کو ہوگا
اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس گیارہ دسمبر کو ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس گیارہ دسمبر کو ہوگا جس کی صدارت چیئر پرسن شیریں مزاری کرینگی ۔کمیٹی چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کے تقرر سے متعلق قائد اختلاف اور وزیراعظم کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کا جائزہ لے گی،۔