پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی ، مریم نواز

0 117

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی، یہ عوامی تحریک ہے جو ایسے نہیں رکے گی۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے کی وجہ سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے ، کیا کبھی سنا ہے کسی جلسے پر 3، 3 ہزار ایف آئی آر کاٹی گئی ہوں،

لیکن ان کی ایف آئی آر کہیں سٹینڈ نہیں کرتیں ، جب کہ قانون اور آئین کی باتیں اس حکومت کو زیب ہی نہیں دیتیں۔مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام پی ڈی ایم اور نواز شریف کی طرف دیکھتے ہیں ،

اسی لیے پی ڈی ایم میں تمام آپشن زیر غور ہیں کچھ چیزوں پر پہلے ہی کافی بات چیت ہوچکی ہے اور اس حوالے سے آج کا اجلاس انتہائی اہم ہے ، ہماری یہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی بلکہ یہ حکومت اب خود جانے والی ہے ،

کیوں کہ اس تحریک کو عوام لیڈ کر رہی ہے ، اسی لیے مریم نواز ہو یا کوئی اور ہو ، یہ تحریک کبھی رکنے والی نہیں ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ناصرف اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، بلکہ اس پالیسی سے اختلاف رکھنے والے لیگی اراکین پارلیمنٹ کو دھمکی بھی دی گئی ہے،

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جو اراکین مستعفی نہ ہوئے، انہیں چھوڑیں گے نہیں ، لیگی کارکنوں کی جانب سے ایسے اراکین کے گھروں کا گھیراو کیا جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ نواز شریف کی مریم نواز نے اعلان کر رکھا ہے کہ 8 دسمبر کو پی ڈی ایم بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے ، 8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا ، ن لیگ کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے اپوزیشن میں اتفاق ہو چکا لیکن اس حوالے سے تاحال کسی بھی جماعت کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.