عدالت کو حکومتی ترجمانوں کے مریم نواز کا ٹھکانہ جیل ہوگا جیسے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے مریم اورنگزیب

1 24

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف 7 بار پارلیمان کے رکن، قائد حزب اختلاف رہے لیکن کبھی سرکار سے ایک دھیلہ تک نہیں لیا ،

حکومت انہیں حراست میں رکھنے کے باوجود ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی ،وزیراعظم عمران خان کی میز پر عوام کو ریلیف دینے کی کوئی فائل نہیں بلکہ ان کی میز پر شہباز شریف کے کیسز کی فائل ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے

اور ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سلیکٹڈ ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے ،اس ٹولے کی ترجیح جیل میں شہباز شریف تک ڈاکٹر کی رسائی روکنا ہے ،عدالتی حکم کے باوجود آج تک شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹر مہیا نہیں کیا گیا ،آپ کے الزامات پر ہم عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر پیش ہوتے رہے لیکن مالم جبہ، بلین ٹری، فارن فنڈنگ، آٹا، چینی و ادویات چوری کیسوں میں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،ثبوت دینے کی باری آئی تو ان کے وکلا درخواست واپس لے کر بھاگ گئے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سات دسمبر کی ریلی کے بعد حکومتی ترجمانوں کو سانپ سونگھا ہوا ہے ،یہ حکومت دوپہر ایک بجے اٹھتی ہے ،کرائے کی ترجمان جمناسٹک کر رہی ہیں اور سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہی ہیں

جس سے جلسے نہیں رکیں گے ، عمران خان آپ منہ پر ہاتھ پھیریں، عوامی طاقت مینار پاکستان پر 13 دسمبر کو آپ کو گھر بھیج کر رہے گی، آپ کو ووٹ دینے والے اکا دکا افراد بھی آپ کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ان لوگوں کی تحریک ہے جو غریب اور بے بس لوگ اس حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے شدید تنگ ہیں ،

ملک کا وزیراعظم جلسے میں کرسیاں لگانے والوں کیخلاف مقدمے درج کرنے کی دھمکی دیتا ہے ،ہمارے کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر ہمارے کارکن اپنے گلے کا ہار بنائیں گے ،عوامی مینڈیٹ لے کر آنے والا منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں نہیں دیتا ،عوامی مینڈیٹ لے کر آنے والے کو کسی امپائر کی انگلی کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کے بیانات کا عدالت کو نوٹس لینا چاہیے جو کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کا ٹھکانہ جیل ہو گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نوشہرہ کے عوام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.