خضدار: لیویز بھرتیوں کے خلاف لانگ مارچ شرکاء سیکیورٹی سے محروم
خضدار(عامر باجوئی)
حالیہ لیویز بھرتیوں کے خلاف خضدارسے کوئٹہ لانگ مارچ کرنے والے نوجوان اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں تاہم نوجواں کا کہنا ہے ہمیں سیکیورٹی نہیں دی جاری ہے اس سے قبل خضدار لیویز انتظامیہ نے سیکیورٹی نہیں اور جب سوراب کے حدود میں داخل ہوئے ہیں سوراب انتظامیہ کی جانب ہمیں کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے
پیدل لانگ مارچ کرنے والے نوجوان سمیع اللہ نوتانی کا کہنا ہے رات کے وقت بھی سفر کررہے ہیں اگر اس دوران کوئی واقعہ پیش ہوا تو اس کی زمہ داری خضدار اور سوراب انتظامیہ ہوگا یاد رہے کہ خضدار لیویز میں حالیہ بھرتیوں کے خلاف 15رکنی ٹیم خضدار سے کوئٹہ مارچ کررہے ہیں
ان نوجوانوں کا کہنا کہ لیویز بھرتیوں میں میرٹ یکسر نظر انداز کیا گیا ہے جو نوجوان لڑکے رننگ ودیگر پریکٹیکلی وتحریری امتحان میں پوزیشن ہولڈر ہیں ان میں سے ایک کا نام بھی لسٹ میں موجود نہیں ہے لانگ مارچ کا پہلا پڑائو باغبانہ ڈالا گیا جبکہ منگل کے دن باغبانہ سے سفر جاری رکھا اور دوسرے دن رات کا پڑائو سوراب شہر کے قریب ڈالا گیا۔