حمزہ شہباز بیگم صفدر اعوان کو ان کے تباہ کن بیانیے سے استعفے کے لیے خدا کا واسطہ دے چکے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان
لاہور(ویب ڈیسک)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں بیگم صفدر اعوان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو تابعدار خان کا نام دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا بیگم صفدر اعوان فرسٹریشن میں پی ٹی آئی سے اپنی اندرونی بغض و عناد کا اظہار کر رہی ہیں۔بیگم صفدر اعوان سن لیں، نواز شریف عدلیہ، ریاست، احتسابی اداروں اور جمہوری نظام کا ناخلف اور نافرمان ہے۔ انہوں نے کہا اقتدار میں رہتے ہوئے اور اقتدار سے باہر بھی نواز شریف نے خود کو ملک و قوم اور عوام کا دشمن ثابت کیا۔
یہ ہمیشہ خود کا فائدہ پہلے پہلے اور عوام کا فائدہ بعد میں سوچتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ایک آئینی، قانونی اور عوام کی منتخب حکومت کے خلاف سازش آئین اور ملک سے غداری ہے۔فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ یورپین یونین سمیت تمام بین الاقوامی تنظیموں اور مبصرین نے 2018 الیکشنز کو شفاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کی ممکنہ ناکامی نے بیگم صفدر اعوان کا سکھ چین برباد کر دیا ہے اور آل شریف اپنی خاندانی کرپشن بچانے کے چکر میں عوام کی جانوں کو داو پر لگا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان ہمیشہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے دوسروں کو قربانی کا بکرا بناتا ہے، جیسے کہ یہ اپنے رشتہ دار چھوڑ کر دیگر اسمبلی ممبران سے استعفے مانگ رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ استعفوں کا یہ عمل بیگم صفدر اعوان اینڈ کمپنی سے شروع ہوتا تو شاید ان کے موقف کو تقویت ملتی۔ لندن میں بیٹھے مفرور نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کو جیل بھرو تحریک چلانے کے مشورے دیتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ حمزہ شہباز پہلے ہی بیگم صفدر اعوان کو ان کے تباہ کن بیانیے سے استعفے کے لیے خدا کا واسطہ دے چکے ہیں۔
[…] پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلیحمزہ شہباز بیگم صفدر اعوان کو ان کے تباہ کن بیانیے سے اس…شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد اور اپوزیشن لیڈر […]