اپنے ماحول کو بہتر بنانے کےلئے درختوں کو بہت اہمیت دینی چاہئے،صدیق مندوخیل
قلعہ سیف اللہ (ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی تحت جاری سرگرميوں کے حوالے سے سیکڑیری فاریسٹ اینڈ واٸلڈ لاٸف بلوچستان محمد صدیق مندوخیل نے قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے محمکہ جنگلات قلعہ سیف اللہ کی نرسری کا معاٸنہ کیا اور قلعہ سیف اللہ میں محمکہ جنگلات کے نٸے تعمیر شدہ آفس کا بھی جاٸزہ لیا انہوں نے واٸلڈ لاٸف قلعہ سیف اللہ کے حوالے اٹھاٸے گٸے اقدامات کا بھی جاٸزہ لیا اس موقع پر کنزرویٹر آف فاریسٹ ژوب ڈویژن یار محمد شاہ ڈی سی فاریسٹ قلعہ سیف اللہ خلیل الر’حمان کھوسہ بھی موجود تھے
سیکڑیری فاریسٹ اینڈ واٸلڈ لاٸف بلوچستان محمد صدیق مندوخی نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو بہتر بنانے کےلئے درختوں کو بہت اہمیت دینی چاہئے درخت فضاء کو بھی صاف رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ جس سے ہمارے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ماحول کی شفافیت انسانی زندگی کی بقا کا دارومدار ایکو سسٹم کی مربوطی اور تسلسل میں ہے جب یہ سسٹم ڈسٹرب ہوجائے تو انسانی زندگی بھی متاثر ہوجاتی ہے
آج کے نوجوان درختوں کی اہمیت سے واقف ہیں ہمیں چاہئے کہ ناصرف درختوں کو لگائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ درختوں کو پانی ،مٹی اور مختلف بیماریوں سے بچانے کےلئے اقدامات کو بھی اپنا معمول بنائیں درخت ماحول پر ایک خوشگوار تبدیلی لاتے ہیں اس لئے ہم سب نے مل کر شہری ،دیہی ،گلی کوچوں اور اپنے گھروں میں درختوں کو لگانے کے ساتھ ان کی پرورش کو بھی یقینی بنانا ہے
کیونکہ درخت ہیں تو ہم ہیں اس کے علاوہ سیکڑیری فاریسٹ نے قلعہ سیف اللہ کیڈٹ کالج میں بلاک پلانٹیسن کے حوالے سے آفسران کو ہدایت دیں۔۔
[…] ڈیسک)سیکڑیری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف بلوچستان محمد صدیق مندوخیل نے […]