وکلاءبرادری کی ہڑتال کا چھٹا روز
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے مقامی وکیل کے غیرمناسب رویہ کے خلاف وکیل کو دی جانے والی 3 ماہ قید کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے وکلاءکی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی جبکہ دوسری طرف لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وکلاءہڑتال کی وجہ سے عدالتی امور ٹھپ رہے، ملزمان کو جیلوں سے لا کر بخشی خانوں میں رکھا گیا اور مقدمات کی نئی تاریخیں لے کر ملزمان اور سائلین واپس چلے جاتے رہے۔ ہڑتالی وکلاءکا مطالبہ ہے کہ ان کے ساتھی کو دی جانے والی سزا ختم کی جائے۔