پیاز آسمان بے باتیں کرنے لگا
لاہور (ویب ڈیسک) شہر کے اوپن بازاروں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں پیاز کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا جو 230 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ٹماٹر اضافے کے ساتھ 150 روپے اور آلو 75 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہو کر رہ گئے۔