انشاءاللہ آئندہ بلوچستان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پرچم نبوی لہرائے گا،عبدالغفور حیدری

0 197

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان 2018میں فارن فنڈنگ کے ذریعے بر سر اقتدار آیا،ساڑھے تین سال حکومت میں اپنی کارکردگی کی بجائے صرف الزام تراشی کرتے رہے، عمران خان فیس سیونگ کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں، جمعیت علماءاسلام کی پاکستان کو ایک اسلامی رفاعی اور خوشحال مملکت بنانے کیلئے ہماری جد و جہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری

جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مفتی عبدالشکور،مولانا عبدالواسع ،مولانا عطاءالرحمن ،مولاناحافظ حمد اللہ، مولانا حافظ حسین احمد شرودی، مولانا عبدالرحمن رفیق و دیگر نے کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج کے مرکزی کنوینشن جلسہ عام میں تبدیل ہو گیا ہے بلوچستان کے قبائلی زعماءکو جمعیت علماءاسلام میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں ، انشاءاللہ آئندہ بلوچستان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پرچم نبوی لہرائے گا ،نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، میر ظفر زہری، غلام دستگیر بادینی، میر امان اللہ نوتیزئی، حاجی عبدالقیوم کاکڑ،آغا

عصمت اللہ، ملک سیف اللہ، سردار اورنگزیب سمالانی، سردار جہانزیب لونی و دیگر رہنماﺅں کی شمولیت سے جمعیت بلوچستان میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جمعیت علماءاسلام کی پاکستان کو ایک اسلامی رفاعی اور خوشحال مملکت بنانے کیلئے ہماری جد و جہد جاری رہے گی ، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں، ترقی چاہتے ہیں، اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جد و

جہد جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف سازشیں جاری ہیں، وہ پارلیمنٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل بھارت سمیت دیگر ممالک عمران خان کی شکل میں دوبارہ قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، قادیانی دوبارہ کوششوں میں مصروف ہیںتا کہ انکو پاکستان میں مسلمان قرار دیا جائے، انکی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، عمران خان نے ساڑھے تین برسوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، جب چین کے صدر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آرہے تھے عمران خان نے 126دن دھرنا دیکر انکے پاکستان آنے کو روک دیا، اسی طرح جب سعودی عرب حکومت کے سربراہ پاکستان آرہے تھے عین

اسی وقت اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا جس پر انہوں نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا، پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، عالمی قوتیں عمران خان کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے 2018کے الیکشن میں فارن فنڈنگ کر کے عمران خان کو برسراقتدار لائے، جمعیت علماءاسلام نے عمران خان سمیت تمام ڈکٹیٹروں کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، بلا آخر انہیں اقتدار سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے، وفاقی وزیراسعد محمود نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین برسوں تک 16اراکین اسمبلی کیساتھ عمران خان کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال چندے پر بنایا ، سیاسی جماعت بنائی، جتنی رقم ملی وہ سب جوئے کی نظر کر دی گئی، وہ صادق اور امین اب نہیں رہے، آج حکومت سے فیس سیونگ کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں، جمعیت

علماءاسلام اس کے راستے میں رکاوٹ ہے، ہم اسے کسی صورت دوبارہ قبول نہیں کرینگے،بلکہ اسے احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر نا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نوابوں اور سردار وں کی شمولیت سے جمعیت اور زیادہ مضبوط ہوگی، کنونشن سے جمعیت علماءاسلام کے پی کے امیر مولانا عطاءالرحمن کے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور اپنی تقریر کا وقت مولانا فضل الرحمن کو دینے کا اعلان کیا، جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بھی مختصر خطبہ پڑھ کر اپنا وقت قائد جمعیت کو دیا، پی ڈی ایم کے سربراہ وجمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی سمیت تمام شمولیت اختیار کرنے والے رہنماﺅں کو دستار پنائی اور پارٹی جھنڈا بھی پہنایا ، کنونشن سے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور،سینیٹر حافظ حمد اللہ ، سابق صوبائی وزیر حافظ حسین احمد شرودی ، مولانا عبدالرحمن رفیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.