نوڈیرو، کچے کے علاقے میں ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں آپریشن جاری

0 159

نوڈیرو(نامہ نگار) نوڈیرو کے کچے کے علاقہ میں ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں آپریشن جاری، آپریشن میں پولیس آفیسر اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک عمل،آپریشن کا مرکز جیہابرادری اور ڈاھانی برادری تنازعہ میں ملوث مرکزی قردار پیارو ڈاھانی اور نادر ڈاھانی کے ڈیرے شامل، لاڑکانہ پولیس کے مطاطق پولیس نے علاقے میں قائم جوابداروں کے مورچوں اور ٹکانوں کو اے پی سیز کی مدد سے مسمار کرتے ہوئے آگ لگادی ہے، اور آپریشن کے دوران علاقے سے مذکورہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا ویریفائی والا عمل جاری ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے پولیس آفیسران اور جوانان کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن امان میں رخنہ ڈالنے والے افراد کے لیئے زمین تنگ کی جائے عوام کی جان اور مال کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کا گہیرا تنگ کر قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے تاکہ علاقہ کا امن امان بحال ہوسکے..

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.