سمارٹ فونز کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے‘ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو

0 3

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے پریس میں چھپنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کیڈیجیٹل پاکستان اقدام کے مطابق پندرہ ہزار یا اس سے کم مالیت کے سمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی شرح پر خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔حکومت پاکستان کو اس امر کاادراک ہے کہ لوکل صنعتکارکے لئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار اور موافق ہونے چاہئے۔اسی لئے حکومت سمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس حوالے سے مشیر تجارت،ٹیکسٹائل،انڈسٹریز اور سرمایہ کاری کی زیرنگرانی تشکیل کردہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔یہ تجاویز تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.