عمران خان کا ذہنی معائنہ کرایا جائے،مریم اورنگزیب

عمران صاحب سات دن بعد کوئٹہ گئے، نہ شرمندگی، نہ ندامت اور نہ معافی؟

0 174

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کا ذہنی معائینہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب سات دن بعد کوئٹہ گئے، نہ شرمندگی، نہ ندامت اور نہ معافی؟ ،اللہ تعالی آپ کی ذہنی حالت پر رحم فرمائے،اس جہالت اور تکبر پر استغفر اللہ ہی کہا جاسکتا ہے ۔

وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمرا ن خا ن کو ذہنی علاج کی فوری ضرورت ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کا فوری معائنہ کرایا جائے۔اس ذہنی کیفیت، تکبر اور انداز گفتگوپر اناللہ واناالیہ راجعون ہی پڑھا جاسکتا ہے ۔آپ کے کوئٹہ جانے کا مقصد شہداکے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنا تھا، وہاں این آر او کی نوٹنکی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ۔عمران اپنے خلاف لگنے والے نعروں کو سنیں اور آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھ کر عاقبت سنوارنے کی راہ لیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.