گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کے صاحبزادے کی گورنر بلوچستان کی گاڑی میں ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ حقائق کے برعکس ہے۔ ترجمان گورنر بلوچستان نذیر خان اچکزئی

0 247

*ترجمان گورنر بلوچستان نذیر خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کے صاحبزادے سید انعام آغا سے متعلق سوشل میڈیا ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جو کہ حقیقت کے برعکس ہے نذیر خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی گاڑی غیر ضروری طور پر استعمال کرنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان کا بیٹا سید انعام آغا گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر ویڈیو اس وقت بنی جب گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سفر کے دوران نماز پڑھنے کیلئے گاڑی سے اتر کر مسجد گئے تھے، گورنر بلوچستان کی اس دورے کے دوران لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں، گورنر بلوچستان کی گاڑی کبھی بھی گورنر کی غیر موجودگی میں استعمال نہیں ہوئی ہے کچھ عناصر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں اس طرح کے الزامات من گھڑت اور حقیقت کے برعکس ہے گورنر بلوچستان ایک مخلص سیاسی ورکر رہے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.