شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وار ننگ

0 124

شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وار ننگ

جنوبی بحرالکاہل میں واقع ملک وانواتو میں 7.2 شدت کے زلزلےکے بعد علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

دوسری جانب بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹرکا کہنا ہےکہ زلزلےکے باعث ساحلی علاقے میں سونامی لہروں کاخطرہ ہے، سونامی لہریں ایک میٹر تک پہنچنےکا امکان ہے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے زلزلےکے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلے کا مرکز وانواتو کے علاقے پورٹ اولرے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق جنوبی بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک وانواتو میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.