عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانےکی درخواست ؛عدالت سے بڑی خبرآگئی

0 150

عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانےکی درخواست ؛عدالت سے بڑی خبرآگئی

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کی جانب سے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر مو?ثر قرار دے دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی

 

بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے مو?قف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے نااہل نہیں کر رہا۔آٹے کا

 

بحران، پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد آپ کی درخواست تو بظاہر غیر مو?ثر ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد تو آپ کا مسئلہ

 

 

حل ہو گیا ہے۔آفاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری درخواست ابھی غیر مو?ثر نہیں ہوئی، میرے دلائل اظہر صدیق والی درخواست کے بعد سن لیں۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ اظہر صدیق صاحب اب تو

 

عمران خان خود درخواست گزار بن چکے، حلقے کے ووٹر کی درخواست بھی بظاہر غیر مو?ثر ہے۔اظہر صدیق نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان کی درخواست سنگل بینچ میں چل رہی ہے۔ عمران

 

خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں نااہلی کے خلاف حلقے کے ووٹر نے درخواست واپس لے لی۔عدالتِ عالیہ نے درخواست غیر مو?ثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے این اے 95 کے ووٹر کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.