مسافروں نے جہاز کے اندر پائلٹ کی پٹائی کردی

0 40

پرواز کے دوران تینوں نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جب طیارے کا کپتان مداخلت کرنے پہنچا تو تینوں نے اس پر بھی حملہ کردیا۔ تینوں نے مل کر پائلٹ کو پیٹ ڈالا، اسی دوران دیگر مسافروں نے بیچ بچاو¿ کرایا۔
پٹنہ پہنچنے کے بعد دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نجی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ جارہی تھی۔ مسافروں میں 3 نوجوان دوست بھی سوار ہوئے جو کہ شراب کے نشے میں دھت تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ بھی منظر عام پر آیا تھا۔ جس میں نشے میں دھت ایک مسافر نے اسی پرواز میں سوار 70 برس کی بوڑھی خاتون پر پیشاب کردیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.