پولیوکےقطرےپلاکراپنےبچوں کوعمربھرمعذورہونےسےبچائیں،ڈی سی صحبت پور
صحبت پور(بیوروچیف شاہدگولہ)حال ہی میں حکومت پاکستان کی طرف سےپولیو مہم کااعلان کردیاگیااسی طرح ملک بھرکی کی طرح ضلع صحبت پورمیں بھی ڈپٹی کمشنر صحبت پور میران بلوچ نےڈی ایچ او آفس میں سات روزہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر عبدالقادر کھوسہ ڈبلیواچ اوکےضلعی انسداد پولیو آفیسرڈاکٹر خلیل احمد ڈاکٹر یاسین داجلی اورپی پی ایچ آٸی کےڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شہجان مینگل بھی موجود تھے۔انسداد پولیو مہم جو کہ آج 08 جنوری تا 14 جنوری تک سات دنوں تک جاری رہے گا جس میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 67848 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور مختلف ٹرانزٹ پوائنٹ پر بھی پولیو ٹیمیں موجود رہیں گے۔ میڈیاسےبات چیت کرتےہوٸےڈپٹی کمشنرصحبت پورمیران بلوچ نےکہاکہ پولیو مہم کے دوران تمام والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جو کہ سب کا قومی اور اخلاقی فرض بھی ہے۔صحت انسان کاانمول تحفہ ہےاسکاہرصورت خیال رکھیں پولیوجیسےموذی مرض سےاپنےبچوں کی معذوری والی زندگی سےبچاٸیں اورپولیوکےقطرےپلاکراپنےبچوں کوعمربھرمعذورہونےسےبچاٸیں اورمعذوری کی وجہ سےبچےجب بڑےہوجاتےہیں توکچھ کرنےکی صلاحیت نہیں رہتی اورعمربھرانکومعذوری کاسامناکرناپڑتاہے۔ اورآخرمیں پولیومہم کےافتتاح کےدوران صحبت پورکی سیاسی سماجی وقباٸلی شخصیات کےعلاوہ صحافی وسول سوساٸٹی کےمکتب فکرحضرات نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔