صحبت پورکی تحصیل ،فرید آباد میں چوروں کا راج، پولیس سو گئی
صحبت پور(بیوروچیف شاہدگولہ)ضلع صحبت پورکی تحصیل فریدآباد کے علاقے پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود میں چوروں کا راج قائم پولیس سو گئی۔آئے روز چوری کے وارتوں میں اضافہ گوٹھ علاؤالدین خان کھوسہ میں چوروں نے 15kvبجلی کا ٹرانسفر کے کوئل لے کر فرارہوگٸے اور آئے روز ٹرانسفروں کے سامان چوری ہونے میں اضافہ سے اہل علاقہ پریشان ہے اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ گوٹھ علاؤالدین خان اور اہل علاقہ اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں چوروں کا ٹرانسفروں کےسامانوں کے چوری میں اضافہ سےاہل علاقہ پریشانی میں مبتلا ہو چکےہیں۔ اہل علاقہ نےعلاقےمیں پولیس کےناکام اقدامات اورآٸےروزچوریوں ڈکیتیوں سے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرکے کاروائی کی اپیل کی ہےکہ چوروں کےخلاف کارواٸی کرکےہمیں سکون سےسونےدیاجاٸے۔