دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی خدمت ہے،گورنر بلوچستان
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میں سیاست کو ایک اہم سماجی ذمہ داری کے طور پر دیکھتا ہوں۔ سیاست دراصل عام لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے، ان کی ذہنی سطح بلند کرنے اور خرافات و توہمات سے نجات دلانے کا یہ ایک مو¿ثر اور معتبر وسیلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں مختلف اضلاع کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج بھی ہم عوام دوست سیاست کے ذریعے قومی یکجہتی کو فروغ دیکر عوامی حقوق و اختیارات کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہر منتخب عوامی نمائندوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کریں۔ بےآواز اور بےسہارا لوگوں کی آواز اور سہارا بنے کی کی وکالت کریں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ انسان کی توقیر و عظمت کا آغاز درحقیقت اس کی بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی سے مشروط ہے۔ اس ضمن میں ہم جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کرنے اور ان کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی خدمت ہے۔ لوگوں کی خدمت کے جذبے کو مجسم کرنا ایک صحتمند معاشرے کا آغاز ہے۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے اپنے طویل سیاسی کیریئر میں بغیر کسی امتیاز کے دوسروں کے ساتھ تعاون کرنا سیکھا ہے جس کیلئے معاشرے میں حقوق و فرائض کا احساس اجاگر کرنا اولین شرط ہے