کسی صورت سوئی یا ڈیرہ بگٹی کے عوام سے لاتعلق نہیں ہوں گا، سرفراز بگٹی
)وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف بگٹی ٹرائبز میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ان کا جینا مرنا بگٹی قبیلے کے ساتھ ہے اور وہ کسی صورت سوئی یا ڈیرہ بگٹی کے عوام سے لاتعلق نہیں ہوں گے ضلع قادرآباد سمیت بلوچستان میں نئے اضلاع کا قیام صرف انتظامی امور کو مزید مثر اور بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ پر بگٹی قبیلے کے نام جاری کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہی اپنے پیغام میں میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ضلع قادرآباد کے قیام کے بعد بھی ان کا سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام سے سیاسی اور قبائلی تعلق اسی طرح برقرار رہے گا کیونکہ اونچ نیچ زندگی کا حصہ ہے اور بگٹی قوم کے ان پر اور ان کے قبیلے پر بے شمار احسانات ہیں وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ صوبے بھر میں تقریبا چھ نئے اضلاع اور چار سے پانچ نئے ڈویژنز کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صرف سرکاری امور کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہےانہوں نے کہا کہ ماضی میں بگٹی اور مری قبائل کا ایک مشترکہ ضلع تھا، بعد ازاں بگٹی قبیلے کے لیے ڈیرہ بگٹی کے نام سے نیا ضلع قائم کیا گیا جس سے انتظامی معاملات میں واضح بہتری آئی میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بحیثیت سیاست دان اور قبائلی سربراہ ان کا جینا مرنا آج بھی اور آئندہ بھی قادرآباد، سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کا مرکز سوئی پھیلاوغ اور کسی حد تک بیہہ لوٹی رہا، تاہم بہت جلد ان منصوبوں کا دائرہ ڈیرہ بگٹی، پیرکوہ اور دیگر پسماندہ و نظرانداز علاقوں تک وسیع کیا جائے گا، جس کے اثرات عوام کو عملی طور پر نظر آئیں گے آخر میں انہوں نے کہا کہ اختلافات زندگی اور سیاست کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم عوامی مفاد کو ہر حال میں ترجیح دی جائے گی