صوبوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کو قومی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاو¿س کراچی میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھوڑ بھی شریک تھے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں راجا پرویز اشرف، نئیر بخاری، قمر الزمان کائرہ، رانا فاروق سمیت دیگر قائدین نے بھی شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزراءشرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، ضیائ الحسن لنجار، جام خان شورو، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ملکی معیشت، سیاسی استحکام، سماجی ترقی، پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور بین الصوبائی تعاون کے فروغ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری اور تعاون سے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر ہم آہنگی کے باعث جرائم پر مو¿ثر قابو پایا گیا ہے اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کو قومی استحکام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس کے مثبت اثرات غربت کے خاتمے اور عوامی فلاح کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام سے معیشت مزید مضبوط ہوگی اور حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام کا ریاستی نظام پر اعتماد بحال ہو رہا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھوڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت اور صوبوں کا تعاون نہایت اہم ہے، جبکہ ملکی استحکام اور معاشی بہتری کے اثرات آزاد کشمیر تک منتقل ہو رہے ہیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مختلف قانون سازیوں اور پارلیمانی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے