پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز مندی کے بعد تیزی ،سرمائے میں9ارب49کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز مندی کے بعد تیزی ،سرمائے میں9ارب49کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعدمنگل کو اتارچڑھاﺅ کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس106پوائنٹس اضافہ کے بعد 45900پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے45947پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں9ارب49کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ کاروباری حجم بھی 3کروڑ سے زائد حصص سے بڑھ گیا۔ پیر کو ہونے والی مندی کے بعد منگل کواسٹاک
مارکیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکی جانب سے ٹیلی کام،فوڈز،انرجی اور کیمیکلز سیکٹر میں حصص کی خرید و فروخت میںنمایاں تیزی دیکھی گئی ،کاروبار حصص کے دوران ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس45947پوائنٹس،کے ایس ای30انڈیکس36پوائنٹس اضافہ سے 17962اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس38پوائنٹس اضافہ سے 31426پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ سرمائے میں9ارب 49کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کا مجموعی حجم78کھرب43ارب روپے روپے کی سطح سے بڑھ گیا
جبکہ کاروباری حجم 15کروڑ حصص کی سطح سے بلند ہوکر18کروڑ73لاکھ حصص کی سطح پر جا پہنچا،اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر364کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 153کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاضافہ،184کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور 27کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاستحکام رہا،پریمیئر شوگر اور سفائر فائبر کے حصص کی قیمت میںبالترتیب 39.50اور34.86روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا جبکہ اوٹسوکا پاک کے حصص کی قیمت میں18.88اور واہ نوبل کے حصص کی قیمت میں14.75روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔