کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت (آج) ہوگا
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت (آج) ہوگا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت (آج) بدھ کو ہوگا جس میں 11نکاتی ایجنڈے کو زیر غور لایاجائیگا، ذرائع کے مطابق ای سی سی میں سینڈک کاپرگولڈ پروجیکٹ کیلئے ایم سی سی چائنا اور سینڈک میٹلز لمیٹڈکے مابین لیزمعاہدے کی توسیع اور کے الیکٹرک کو پاکستان ایل این جی کی سپلائی کیلئے
آر ایل این جی کی قیمت فروخت کے تعین کی منظوری اور مظہرانی گیس فیلڈ سے میسرز پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل کو سپلائی کی جانیوالی گیس کی قیمت پر منظوری کا بھی امکان ہے، ای سی سی میں حکومتی پاور پلانٹس کو بقایا جات کی ادائیگی کو بھی زیر غور لایا جائیگااور آئی پی پیز کے سٹیک ہولڈرز اور انویسٹرز کےلیے فائنل ٹیکس بقایاجات پر 7.5فیصد ڈیوڈنڈکی
بحالی کی منظوری کا بھی امکان ہے، ای سی سی میں سیالکوٹ کھاریان موٹر وے منصوبے کی تعمیر کیلئے 6ارب94کروڑ40لاکھ روپے کی گارنٹی جاری کرنےاور ٹیکسٹائل پایسی کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اور مختلف ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی جائیگی۔